برازیل میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک

   

برازیلیا : شمال مشرقی برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیمپوس نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارش سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔