برج خلیفہ جیسنڈا کی تصویر سے جگمگا اٹھا

,

   

دبئی۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) دبئی کا برج خلیفہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کی تصویر سے جگمگا اٹھا، متحدہ عرب امارات نے برج خلیفہ پر جیسنڈا آرڈرن کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

کرائسٹ چرچ، دہشت گردی کا نشانہ بنی
دونوں مساجد کھول دی گئیں
کرائسٹ چرچ۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی دونوں مساجد کھول دی گئیں۔دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی ان مساجد کو ترکی کی جانب سے قالین کا تحفہ دیا گیا ہے۔سخت سکیورٹی کی وجہ سے مساجد میں ابتدائی طور پر 14 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر 15 مارچ کو جمعے کی نماز پڑھنے آنے والے نمازیوں پر دہشت گرد حملہ کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے تھے۔