روڈی شیٹر و دو ساتھیوں نے واردات انجام دی ۔ خاطی گرفتار
حیدرآباد۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) کالاپتھر کے علاقہ بریانی شاہ ٹیکری درگاہ کے قریب قتل کی واردات پیش آیا جس میں انٹرمیڈیٹ طالب علم کا ایک روڈی شیٹر اور اس کے دو ساتھیوں نے قتل کردیا۔ انسپکٹر کالاپتھر خلیل پاشاہ کے مطابق 17 سالہ فیض محمد عرف آذان ساکن کالاپتھر کل رات دیر گئے بریانی شاہ ٹیکری درگاہ کے سیڑھیوں پر موجود تھا جہاں بالاپور پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ابرار اور اس کے دو ساتھی ارشد اور فرحان وہاں شراب نوشی کیلئے پہنچ گئے۔ اس حرکت پر آذان نے اعتراض کیا اور ان کا تعاقب کیا۔ حالت نشہ میں ابرار روڈی شیٹر اور دو ساتھیوں نے اچانک تیز دھار چاقو سے سرپر وار کردیا جس کے نتیجہ میں انٹرمیڈیٹ طالب علم کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر کالاپتھر پولیس کی ٹیم اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم بھی موقع واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس کالاپتھر نے مقتول کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کو حراست میں لے لیا۔ ب