بغیر لائسنس چلائے جانے والے اسپتالوں پر دھاوے

   

حیدرآباد 28 اپریل (یواین آئی) تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل ٹیم نے جئے شنکر بھوپال پلی کٹارم میں کئی اسپتالوں پر چھاپے مارے ۔ ریاستی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار کی ہدایات کے مطابق کونسل کے ارکان نے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کی مدد سے مشترکہ طور پر دو ٹیمیں تشکیل دیں اور بغیر لائسنس اسپتالوں اور فرضی ڈاکٹروں کا پتہ چلایا۔ قواعد کے خلاف کام کرنے والے اسپتالوں کے خلاف این ایم سی ایکٹ 34 اور 54 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔