لندن : عموماً مردوں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے یا انہیں بلیک میل کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر ایسی ایک خبر ترکیہ کے ایک اہم عہدیدار کے حوالے سے سامنے آئی ہے جنہوں نے ایک بلغارین خاتون پر فحش ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ ترک حکومتی عہدیدار جن کی شناخت محمد توپچو کے نام سے کی گئی ہے، خاتون کی طرف سے مبینہ ہراسانی پر عدالت جا پہنچے ہیں۔ جمعہ کو ساحلی ریاست مارسین شہر ایردیملی کے میئر محمد توپچو جن کا تعلق حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے ہے، نے اس وقت عدلیہ کا سہارا لیا جب وہ بلغاریہ کی ایک خاتون کے ہاتھوں مبینہ طور پر بلیک میلنگ کا نشانہ بنے۔انہوں نے خاتون پر الزام عا ئد کیا کہ خاتون نے جعلی اور من گھڑت فحش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شائع کر کے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ساحلی ریاست مارسین کے ضلع ایردیملی کے میئر محمد توپچو نے ان تصاویر اور ویڈیوز کی صداقت پر سوال اٹھائے ہیں۔