حیدرآباد 27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے مطابق بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم میں راجیو سواگروہا فلیٹس کیلئے عوام کا غیر معمولی ردعمل دیکھا گیا ۔ ان فلیٹس کو رعایتی قیمت پر مکمل شفافیت کے ساتھ لاٹری کے ذریعہ الاٹ کیا جارہا ہے۔ حکومت نے دونوں جگہ لاٹری سے الاٹمنٹ کیا ۔ جون میں پہلا مرحلہ میں فلیٹس الاٹ کئے گئے ۔ کارپوریشن نے دوسرے مرحلہ کیلئے بطور اڈوانس 3 بیڈروم فلیٹ کیلئے تین لاکھ روپئے ، 2 بیڈروم فلیٹ کیلئے دو لاکھ و سنگل بیڈروم فلیٹ کیلئے ایک لاکھ روپئے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ رقم حمایت نگر میں کارپوریشن کے دفتر میں جمع کی جاسکتی ہے۔ اڈوانس جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر تھی ۔ مختلف گوشوں سے تاریخ میں توسیع کی نمائندگی کی گئی۔ لہذا اڈوانس کی ادائیگی کی تاریخ میں 2 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ر