بنگلہ دیش نے 4 ممالک سےہائی کمشنر واپس بلالیے

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنروں کو واپس آنے کاحکم دیا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہیکہ بنگلہ دیش نیاقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جب کہ اس سے قبل بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔ بنگلہ دیشیحکام کا بتانا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پرتبدیلیوں کاحصہ ہے۔