ایرو اسپیس کی بڑی کمپنی نے ٹاٹا بوئنگ ایرو اسپیس جوائنٹ وینچر پر نئی پروڈکشن لائن کا اعلان کیا
حیدرآباد :۔ ایرو اسپیس کی بڑی کمپنی ، بوئنگ نے حیدرآباد میں اس کے جوائنٹ وینچر ، ٹاٹا بوئنگ ایرو اسپیس پر ایک نئی پروڈکشن لائن کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ورٹیکل فن اسٹرکچرس تیار کئے جائیں ۔ ایرکرافٹ کے ایک پیچیدہ اسٹرکچرل پارٹ ورٹیکل فن کے لیے پروڈکشن لائن پر کٹنگ ۔ پڈج روبوٹکس اور آٹو میشن سے استفادہ کیا جائے گا ۔ بوئنگ اور ٹاٹا کے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ یہ توسیعی پروگرام جو بوئن اور ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس کے درمیان زائد از پانچ سالہ جوائنٹ وینچر کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور اس سے اسکل ڈیولپمنٹ کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ شہر سے قریب آدی بٹلہ میں 14,000 مربع میٹرس پر پھیلی ہوئی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ٹاٹا بوئنگ ایرو اسپیس فیسلیٹی پر بوئن کے AH-64 apache ہیلی کاپٹر کے لیے ایرو ۔اسٹرکچرس تیار کئے جارہے ہیں ۔ بشمول Fuse Lages ، سکنڈری اسٹرکچرس اور ورٹیکل اسپار باکسیس دنیا بھر کے کسٹمرس کے لیے بوئنگ انڈیا کے صدر سلیل گوپٹے نے کہا کہ ٹاٹا بوئنگ ایرواسپیس ہندوستان میں ایرو اسپیس اور ڈیفینس میں انٹگریٹیڈ سسٹمس کو باہمی طور پر فروغ دینے کے سلسلہ میں بوئنگ کے عہد کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرانہ صلاحیت ، روبسٹ انفراسٹرکچر ، بزنس کرنے میں آسانی اور ایک معاون اور بہتر حکومت کے نظم و نسق کی وجہ تلنگانہ اس کے لیے ایک موزوں مقام ہے ۔ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمس کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او ، سوکارن سنگھ نے کہا کہ 737s کے لیے کامپلکس ورٹیکل فنس فراہم کرنے کے لیے نئی پروڈکشن لائن کے ساتھ ہماری ایرواسٹرکچر مینوفکچرنگ صلاحیتوں میں توسیع بوئنگ کے ساتھ ہمارے اشتراک کا ایک اور سنگ میل ہے ۔۔