باندہ 15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مقامی شہریوں نے ایک ذہنی مریض شخص اور ایک شرابی شخص کی بچوں کا سارق ہونے کے شبہ میں پٹائی کردی اور اُنھیں ضلع باندہ کی پولیس کے حوالہ کردیا۔ دونوں افراد اتنے زخمی تھے کہ اُنھیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا اور اُن پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پنڈارہ دیہات میں ایک شرابی کو مقامی شہریوں نے اِسی قسم کے شبہ کی بناء پر زدوکوب کیا۔ پولیس اسٹیشن ہاؤز آفیسر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ زخمی ہونے کے بعد مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا جو کمیونٹی ہیلت سنٹر میں زیرعلاج ہے۔ پولیس اسٹیشن ہاؤز آفیسر نارائنی نے کہاکہ ایک ملازم پولیس جو مشتبہ شخص کو ہجوم کی زدوکوب سے بچانے کی کوشش کررہا تھا، معمولی سا زخمی ہوگیا۔