بچوں کو خسرہ اور روبیلا ٹیکہ لگانا صحت کیلئے ضروری، علماء کرام و ڈاکٹرس کی عوام سے استفادہ کی اپیل 

,

   

نئی دہلی : ملک میں سرکاری سطح پر شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا ٹیکہ مہم جس میں ممس ، مسلس اور روبیلا کیلئے ( ایم ایم آر ) ٹیکہ لگایاجاناہے ۔ اس کولیکر کئی حلقوں میں جوش و خرو ش پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب علماء کرام نے اس مہم کاحصہ بننے کی اپیل کی او رکہا کہ اپنے بچوں کو یہ ٹیکا لگوائیں ۔

ڈاکٹر مفتی مکرم احمد شاہی امام مسجد فتح پوری نے کہا کہ بہتر صحت کیلئے اس ٹیکہ کو لگوانے کیلئے کہا جارہا ہے اس لئے یہ ٹیکا لگوانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر بھی اس بیداری مہم کو چلایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مسلم اعلی تعلیم تربیت یافتہ ڈاکٹرس کوبھی آگے آیا چاہئے جو اس کے متعلق کچھ جانتے ہوں تا کہ ان دی ہوئی معلومات سے سبھی لوگ استفادہ کریں ۔ مولانا داؤد ظفر امینی نے کہا کہ ہمارے مدرسہ میں بھی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم آئی تھی اور ہمارے طلبہ کو یہ ٹیکا لگوائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں سبھی سے گذارش کرتا ہوں کہ افواہوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے اپنے بچوں کو یہ ٹیکہ ضرورلگوائیں ۔

ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ روبیلا ، خسرہ وغیرہ جیسی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے جس طرح کی مہم یونیسف کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے وہ مفید ترین ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ اس سے استفادہ کریں ۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ہماری قوم کے تعلیم یافتہ افراد کو بھی چاہئے کہ اس جانب دھیان دیں اور اس مہم میں حصہ لیں ۔