بھارت جوڑو یاترا کا کیرالا مرحلہ مکمل، کل کرناٹک میں داخل ہوگی

,

   

ملاپورم : کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا کیرالہ مرحلہ جمعرات کو مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو کے گڈالور میں داخل ہونے کے لئے ریاست سے روانہ ہوگئی۔کیرالا یاترا کے 19 ویں دن، یاترا نیلامبور کے چنگ تھارا سے صبح 6.30 بجے دوبارہ شروع ہوئی، صبح 8.30 بجے وازیکاڈو میں رکی۔ وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ کو یاترا کے دوران زبردست عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور لوگ ان کی حمایت کے لیے سڑک کے دونوں طرف لائن میں کھڑے ہو کر ان کا استقبال کر رہے تھے۔ وائناڈ کے دورے کے دوران، کیرالا کے پہلے قبائلی فلم ساز لیلا سنتوش نے بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی اور راہول گاندھی کے ساتھ بات چیت کی۔قبائلیوں کی آواز کی حمایت کرتے ہوئے ، ان کی پہلی دستاویزی فلم راہول کے حلقہ وائناڈ کی پنیہ برادری کی زندگی اور رسوم و رواج پر روشنی ڈالتی ہے ۔یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہو نے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ بھارت جوڈو یاترا پانچ ماہ تک جاری رہے گی۔