بھٹو کے وزیراعظم مودی پر تبصرہ کے خلاف یوپی بھر میں بی جے پی کااحتجاج

,

   

بی جے پی ورکرس نے جمعہ کے روز ماتھرا میں احتجاج کیا اور پاکستانی وزیر کا علامتی پتلا نذر آتش کیاہے۔
لکھنو۔پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خارجیوزیر بلوال بھٹوٹی کے وزیراعظم نریندر مودی پر شخصی حملے کے خلاف اترپردیش بھر میں پارٹی احتجاجی مظاہرے انجام دے گی۔

جمعہ کی شام میں ریاستی بی جے پی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مودی کے خلاف بھٹو کے بیان کو ”بے حیا‘‘ اور ”شرمناک“ قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی ہفتہ کے روز ریاست بھر میں ضلع سطح پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔بی جے پی ورکرس نے جمعہ کے روز ماتھرا میں احتجاج کیا اور پاکستانی وزیر کا علامتی پتلا نذر آتش کیاہے۔

اسٹیٹ جنرل سکریٹری بی جے پی گویند نارائن شکلا نے کہاکہ پارٹی کارکنان 12بجے دوپہر درالحکومت لکھنو میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔

چودھری نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیابھر میں ایک مضبوط قوم کے طور پر تسلیم کیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”پاکستانی خارجی وزیر کا بیان جو تمام محاذوں پر ناکام ہوگئے ہیں ان کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ دیکھاتا ہے“۔