بی آر ایس قائدین بہت جلد رام مندر درشن کیلئے جائیں گے : کے کویتا

   

حیدرآباد۔21جنوری(سیاست نیوز) ایودھیا میںپران پرتشٹھا کے لئے بھارت راشٹرسمیتی کو کوئی باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن بی آر ایس قائدین جلد ہی مناسب موقع پر ’رام مندر‘ کے درشن کے لئے جائیں گے۔ رکن قانون ساز کونسل و دختر کے چندر شیکھر راؤ مسز کے کویتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی ۔ انہو ںنے بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر ’’پران پرتشٹھا ‘‘ کے لئے انہیں یا ان کی پارٹی کو کوئی دعوت نامہ موصو ل نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے عقیدہ کے مطابق وہ جلد ہی رام مندر میں درشن کے لئے پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔مسز کے کویتا نے آج اسپیکر اسمبلی مسٹر گڈم پرساد کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت حوالہ کرتے ہوئے احاطہ اسمبلی میں جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی تنصیب کی خواہش کی اور کہا کہ حکومت کے سماجی انصاف کے نظریہ اور جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت کے لئے احاطہ اسمبلی میں پسماندہ طبقات کے لئے جدوجہد کرنے والے قائد کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی جائے۔3
مسز کے کویتا کی جانب سے اسپیکر اسمبلی کو پیش کی گئی یادداشت پر اسپیکر اسمبلی نے غور کرنے کا تیقن دیا۔3