بی جے پی کو سروے میں دوسرے مقام کے بعد راجگوپال ریڈی کو بخار

   

کانگریس کو شکست دینے بی جے پی اور ٹی آر ایس متحد، ریونت ریڈی کی منوگوڑ میں انتخابی مہم
حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی منوگوڑ میں کانگریس کی شکست کیلئے متحدہ طور پر کام کررہے ہیں۔ شراب اور دولت کے بے دریغ استعمال کے ذریعہ رائے دہندوں کو لالچ دیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی جو منوگوڑ کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منوگوڑ کی انتخابی مہم کے طریقہ کار سے عوام کو واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی اور ٹی آر ایس کے امیدوار حلقہ کیلئے نئے نہیں ہیں ان میں سے ایک رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر راجگوپال ریڈی نے ترقی پر توجہ دی ہوتی تو آج منوگوڑ کی صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ میں کئی پراجکٹس نامکمل ہیں اور سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریجنوں کی اراضیات کو چھین کر فلم انڈسٹری کے حوالے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل پر مباحث کیلئے دونوں پارٹیاں تیار نہیں ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ شراب اور دولت کے لالچ کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام کانگریس قائدین اور کارکنوں کو منوگوڑ پہنچ کر انتخابی مہم میں حصہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں بی جے پی کو تیسرے مقام کی پیش قیاسی کے بعد راجگوپال ریڈی کو بخار آچکا ہے۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی کی سازش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 اکٹوبر کو شاد نگر پہنچے گی اور منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے کانگریس قائدین اس یاترا میں حصہ لیں گے۔ یکم نومبر منوگوڑ کے منڈل ہیڈکوارٹرس پر مہیلا گرجنا منعقد ہوگا۔ ریونت ریڈی نے 7 نومبر تک جاری رہنے والی بھارت جوڑو یاترا میں تلنگانہ عوام سے بھاری تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ر