نیویارک : امریکہ نے ترکیہ کی جانب سے F-16جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے پیشکش اور قبولیت کے خط پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ترکیہ نے F-16 طیاروں کی خریداری کے لیے پیشکش اور قبولیت کے خط پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ فروخت نیٹو کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے اور امریکہ، ترکی اور نیٹو اتحاد کے سیکورٹی مفادات کت تحفظ میں مدد ملے گی۔اس دائرہ کار میں ترکیہ امریکہ سے 40 نئے F-16بلاک 70 لڑاکا طیارے خریدے اور موجودہ بیڑے کی تجدید کے لیے 79 ایف سولہ ماڈرنائزیشن کٹس خریدے گا۔جنوری میں، امریکی انتظامیہ نے ترکیہ کو F-16لڑاکا طیاروں کی 20 بلین ڈالر کی فروخت کی حمایت کی تھی ، اور صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے اس فروخت کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا تھا۔