تل ابیب میں بدستور احتجاجی مظاہرے

   

تل ابیب : اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں فلسطینی گروپوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق، مظاہرے میں غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے تل ابیب کے مرکز میں واقع شاہراہ ‘ایالون’ پر آگ جلا کر سڑک کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔مظاہرین نے قیدیوں کے ناموں والے بینر اْٹھا رکھیتھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبے کے ساتھ ایک طویل عرصے سے مظاہرے جاری ہیں تاہم شمال میں حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد ان مظاہروں کے تواتر میں کمی آ گئی ہے۔