تلنگانہ میں منڈل سطح پر کانگریس کی 30رکنی کمیٹیوں کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے ہر منڈل میں 30 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔لوک سبھا اور اسمبلی حلقہ جات کیلئے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدور کو انچارج مقرر کیا گیا اور ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 20 اپریل تک منڈل سطح کی کمیٹیوں کی سفارشات روانہ کردیں۔ ہر کمیٹی میں ایک صدر، نائب صدر، خازن، تین جنرل سکریٹریز اور 21 ارکان عاملہ ہوں گے جن میں سے 6 خواتین رہیں گی۔ کمیٹیوں میں ایس سی، ایس ٹی،او بی سی اور خواتین کو 25 فیصد نمائندگی رہے گی جبکہ 50 فیصد عام زمرہ سے قائدین شامل کئے جائیں گے۔ پارٹی نے 50 فیصد سے زائد ایسے کارکنوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی عمر 50 سال سے کم ہو۔ ریونت ریڈی نے کرناٹک کی طرز پر کانگریس کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اپریل تک منڈل کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد اجلاس طلب کیا جائے گا۔ر