تلنگانہ میں نئی پارٹی قائم کرنے تین مارملنا کا اعلان

   

حیدرآباد 19اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف مبینہ نامناسب ریمارکس پر قبل ازیں جیل بھیجے گئے۔ تین مارملنا نے تلنگانہ میں اپنی نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ تین مارملنا ضمانت پر رہا ہوئے ۔اپنی رہائی کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے جس کا نام تلنگانہ نرمانا پارٹی ہوگا۔