تلگو فلم ’’ ایف آئی آر‘‘ پر فوری پابندی کا مطالبہ

   

فلم کے تشہیری پوسٹرس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس، نرمل میں کلکٹر و ایس پی سے شکایت

نرمل :شہر نرمل کے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ایک وفد نے آج ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی اور ضلع ایس پی نرمل سی ایچ پراوین کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت کے ذریعے ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش میں 11فبروری بروز جمعہ کو ریلیز ہونے والی ” ایف آئی آر ” فلم کو فوری روک دینے کا مطالبہ کیا بعد ازاں مفتی الیاس احمد قاسمی، مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی، صدر مجلس نرمل عظیم بن یحیی اور صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد نرمل مختار احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 11فبروری سے ریلیز ہونے والی تلگو مووی “ایف آئی آر” کے تشہیری پوسٹرس پر کلمہ طیبہ تحریر کیا گیا ہے ۔جس میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ملک میں فرقہ پرستی اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے کلمہ طیبہ ایک مقدس کلمہ ہے جس کو پڑھ کر لوگ اسلام میں داخل ہوتے ہیں ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے مذکورہ قائدین نے حکومت ہند اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ فلم ایف آئی آر کے ڈائریکٹر پر فوری طور پر قانونی کارروائی کرے اور فلم پر پابندی عائد کی جائے ضلع نرمل میں بھی کل سے اس فلم کی نمائش ایک مقامی سینیما گھر میں کی جانے والی ہے اس سلسلے میں تشہیری پوسٹرس شہر کے مختلف مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں وفد نے ان تشہیری پوسٹرس کو دیواروں سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر مولانا عبدالعلیم قاسمی، مفتی سید کلیم الدین قاسمی، مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی، مفتی ندیم قاسمی، اراکین بلدیہ نرمل محمد مجاہد علی، سید ابرار الحسن، شیخ سعید سلیم، معتمد مجلس و معاون رکن بلدیہ نرمل سید مظہر احمد، رفیع احمد قریشی، سلمان خان، سجاد حسین، محمد عرفان احمد، امان اللہ خان، فردوس علی خان، عبدال نعیم کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔