تیونس میں دوسری بین الاقوامی فضائی نمائش کا افتتاح

   

تونیس: تیونس میں فضائی دفاع اور خلائی ترقی سے متعلق دوسری بین الاقوامی نمائش کا افتتاح جمعرات کو ہوا ہے۔ 5 روزہ نمائش میں سعودی شاہی ائیر فورس کے عقاب نے فضائی شو میں حصہ لیا۔ انتہائی مہارت کے ساتھ شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے رنگ برنگے دھویں کی ساتھ آسمان پر رنگ بکھیر دیئے جن سے دیکھتے ہی دیکھتے سبز اور سفید رنگ کا سعودی پرچم بن گیا۔’انٹرنیشنل ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس ایگزیبیشن۔ کے نام سے شروع ہونے والی یہ نمائش پانچ دینے تک جاری تیونس کے ایک بڑے ائیر پورٹ پر جاری رہے گی۔ اس نمائش کی سرپرستی تْونس کے صدر قیس سعید کر رہے ہیں۔ آخری تین دن میں عوام کیلئے بھی نمائش کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور عام شہری ائیر شوز دیکھ سکیں گے۔نمائش میں فضائی دفاع اور خلائی ترقی کے موضوع پر مختلف اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور شریک ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔