ٹوکیو : جاپان کے شہزادہ فومی ہیٹو اور شہزادی کیکو دسمبر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ 4 دسمبر کو دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کے بعد دونوں خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے استنبول جائیں گے۔ استنبول میں شاہی مہمان 1890 ء میں جاپان میں ڈوبنے والے عثمانی بحریہ کے فریگیٹ ارطغرل سے متعلقہ اشیا و تصاویر کے عجائب گھر کی سیر کریں گے۔ ترکیہ میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد شہزادہ فومی ہیٹو اور شہزادی کیکو 8 دسمبر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کی ایک کڑی ہے۔