سری نگر :جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس لزلے کا مرکز تاجکستان کا گورنو بدخشان علاقہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔تاجکستان میں آنے والے اس زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر تھی اور جموں و کشمیر میں اس کے جھٹکے کچھ سیکنڈوں تک ہی محسوس کئے گئے ۔اس زلزلے کے جھٹکے صبح کے 5 بجکر 53 منٹ محسوس کئے گئے ۔