آج میڈیا پلس میں انعقاد ۔ کئی صدور نشین کی شرکت
حیدرآباد۔ 6 اکتوبر (راست) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ایم ایل سی نامزد ہونے اور روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل کی دوہری خوشی کے ضمن میں ایک تہنیتی تقریب و مشاعرہ 7 اکتوبر بروز پیر شام 6:30 بجے شام میڈیا پلس ، KFC بلڈنگ، گن فاؤنڈری، میں منعقد ہوگی۔ لطیف الدین لطیفؔ معتمد نشر و اشاعت کے بموجب اجلاس کی صدارت سید مسکین احمد کرینگے۔ اردو تنظیموں و شعراء ادباء و دیگر کی جانب سے عامر علی خان کی شال پوشی و گل پوشی کی جائیگی۔ مہمانان خصوصی جناب سید شاہ خسرو پاشاہ افضل بیابانی صدر نشین حج کمیٹی، جناب عظمت اللہ حسینی صدر نشین وقف بورڈ، جناب طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈیمی اور جناب عبید اللہ کوتوال صدر نشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن و پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف، جناب محمد قمر الدین سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ، جناب خسرو نواب صنعت کار، جناب خلیق الرحمن مہمانان اعزازی ہونگے ۔ محفل شعر بھی ہوگی جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق شکیل کریں گے۔ جناب لطیف الدین لطیفؔ ناظم ہونگے۔ صدر مشاعرہ و مدعو شعرا ڈاکٹر محسنؔ جلگانوی، سردار سلیمؔ، حلیم بابرؔ، حنا ؔ شہیدی، نوید جعفری، اقبال دردؔ، انجن کمار گوئلؔ، سیفؔ نظامی، رفیعہ نوشینؔ، بصیر خالدؔ کے علاوہ طنز و مزاح کے ممتاز شعرا شاہدؔ عدیلی، فرید سحرؔ، ڈاکٹر معین امر بمبوؔ اور لطیف الدین لطیفؔ کلام سنائیں گے۔