بیروت :جنوبی لبنان کے ضلع اقلیم الطفہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت ہوا۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے کار پر گائیڈڈ میزائل داغا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور اندر موجود دونوں مسافر ہلاک ہو گئے ۔اس دوران ضلع نبطیہ تین بہنوں سمیت چار خواتین حملے کے وقت علاقے سے گزرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔
انہیں علاج کے لیے نبطیہ کے نبیہ بیری سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔