جگتیال ٹاون میں خاتون کسانوں کا رکن اسمبلی کے مکان کے سامنے احتجاج

   

حیدرآباد۔ 17۔ جنوری۔(یواین آئی)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں مقامی عوام نے ماسٹرپلان کی تجویز پر تشویش ظاہر کی ہے ۔نرسمہا پورکی خاتون کسانوں نے ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی آر ایس ایم ایل اے سنجے کمار کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ا س موقع پر سنجے کمار نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ان کی زمین کا ایک ٹکڑا بھی نہیں لے گی۔ ماسٹر پلان کی مخالفت میں پیر کو تیما پور کے سرپنچ رامیا (کانگریس) اور ڈپٹی سرپنچ اے ایل ٹی موہن ریڈی (بی آر ایس) نے استعفیٰ دے دیا۔ دوسری جانب ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی (اے ایم سی) کے ڈائریکٹر ڈی راجیش نے بھی استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے نئے ماسٹر پلان میں زرعی اراضیات کو شامل کرکے پبلک زون اور نیم پبلک زون کے مسودہ کی تیاری کی مخالفت کی۔