جگتیال کی اردو میڈیم طالبہ کو نمایاں مقام

   

جگتیال۔30 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنا وگیان ویدیکا کے زیراہتمام چیکموکی سائنس تقاریب 2022 ء کا ایک فلیگ شپ پروگرام جگتیال ضلع مستقر پراولڈ ہائی اسکول میں منعقد ہوا۔ ضلعی محکمہ تعلیمات کی جانب سے تحریری مقابلے منعقد کئے گئے۔جس کا عنوان رول آف سائنٹیفک اکیڈمک انسٹیٹیوشنس آف انڈیا تھا جس میں قاضی پورہ ہائی اسکو ل جگتیال کی اردو میڈیم کی طالبہ ماریہ فاطمہ بنت محمدیونس سعید جرنلسٹ‘ متعلم دسویں جماعت نے حصہ لیتے ہوئے منڈل سطح پر اول حاصل کیا اور ساتھ میں سائقہ جنا وگیان ویدیکا کی جانب سے ماریہ فاطمہ کو توصیفی سند د ی گئی۔منڈل سطح پر اول مقام حاصل کرنے پر قاضی پورہ ہائی اسکو ل جگتیال کے صدر مدرس‘ شیخ لطیف‘ اساتذہ عبدالباری‘ محمد عبدالحکیم‘ محمد امتیاز‘ محمد مصطفیٰ کمال‘ شیخ نسیم احمد‘ محمد امتیا زالرحمن اور دیگر نے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ”چیکموکی” ایک ایسا رسالہ ہے جو بچوں کو خوشی اور ذہنی نشوونما دیتا ہے۔ جنا وگیان ویدیکا اور چیکموکی کے اشتراک سے سائنس مقابلے منعقد کیے گئے۔