چھ ماہ کے اندر 1000 کروڑ روپئے کے نشانہ سے متجاوز
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی جائیداد ٹیکس وصولی چھ مہینوں کے اندر ایک ہزار کروڑ روپئے کے نشانہ سے متجاوز ہوگئی ہے جو کسی بھی مالیاتی سال کے پہلے چھ مہینوں میں ایک ریکارڈ وصولی ہے۔ جی ایچ ایم سی میں 30 سرکلس ہیں اور اس سال اپریل تا 28 اکٹوبر کے درمیان جملہ 1165.17 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس کی وصولی ہوئی جس میں سیری لنگم پلی 171.23 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد جوبلی ہلز سرکل (119.49 کروڑ روپئے) اور خیریت آباد سرکل (92 کروڑ روپئے) ہیں۔ زیادہ تر جائیداد مالکین نے اس سال آن لائن ٹیکس ادا کیا اور بعض نے می سیوا سنٹرس کے ذریعہ ادا کیا۔ کئی جائیداد مالکین سے بل کلکٹرس کی جانب سے ٹیکس وصولی کے علاوہ بعض لوگوں نے جی ایچ ایم سی سٹیزن سرویس سنٹرس پہنچ کر ٹیکس کی ادائیگی کی۔