سہارنپور/نئی دہلی: اترپردیش پولیس نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی اور مشہور کاروباری محمد حاجی اقبال کے چوتھے بیٹے عبدالواجد کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ وہ دبئی جانے والی پرواز کے لیے چیک ان کر رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 50000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 36 سالہ واجد کیخلاف ریپ سمیت 20 کے قریب مقدمات درج ہیں۔ اقبال کے تین بیٹے پہلے ہی اپنے بھائی اور سابق ایم ایل سی محمود علی کے ساتھ سلاخوں کے پیچھے ہیں، جنہیں جولائی میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واجد نے انکشاف کیا کہ وہ اجمیر شریف میں چھپا ہوا تھا۔ اسے اپنے والد کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔سہارنپور اور اس کے آس پاس کانکنی سنڈیکیٹ چلانے کے ملزم حاجی اقبال کو 10000 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا ہے۔