حج کمیٹی کے نئے صدرنشین کا آج انتخاب

   

اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین جائزہ لیں گے
حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے نئے نامزد ارکان کا اجلاس کل 7 مارچ کو حج کمیٹی دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں منعقد ہوگا۔ تلنگانہ حکومت نے جی او ایم ایس 12 کے ذریعہ 18 رکنی حج کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اجلاس میں مولانا سید غلام افضل بیابانی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ کو متفقہ طور پر صدرنشین حج کمیٹی منتخب کیا جائے گا۔ سی ای او وقف بورڈ انتخابی عمل کیلئے پریسائیڈنگ آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔ 11:30 بجے دن اجلاس منعقد ہوگا۔ اسی دوران عبید اللہ کوتوال کل 7 مارچ کو صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن کے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ وہ 11 بجے دن حج ہاوز میں واقع اقلیتی فینانس کارپوریشن کے دفتر میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس موقع پر ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔1