بیروت: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو ایک تقریر کریں گے جو پارٹی کے رہنما حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کے ایک عہدیدار کا پہلا خطاب ہو گا۔پیر کو قاسم کی تقریر جمعہ کو اسرائیلی حملے میں نصر اللہ کی ہلاکت کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے اور دو ہفتوں کے دوران شدید اسرائیلی بمباری نے حزب اللہ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اس ہفتے نصراللہ کو ہلاک کرنے والے حملے سے 20 سے زائد دیگر ارکان بھی ”ختم ہو گئے”۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جمعے کے حملے میں گروپ کے اعلیٰ کمانڈر علی کرکی بھی ہلاک ہو گئے۔