حیدرآبادمیں ایک زیورات کی دوکان پر تین لوگوں کی ڈکیتی کیمرہ میں قید

,

   

ایک ویڈیو میں ڈکیت چاقو کی نوک پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں
حیدرآباد۔ ایک ڈکیتی کے معاملے میں تین نقاب پوش لوگ نے ایک زیورات کی دوکان کے مالک کے بیٹے پر حملے کیا اور حیدرآباد کے اکبر باغ میں 15لاکھ روپئے مالیت کا سونا چوری کرلیاہے۔

مذکورہ ڈکیت ”قصواہ جویلرس“ نام کی ایک دوکان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سارا واقعہ دوکان کے اندر نصب سی سی ٹی وی ایک کمیرہ میں قید ہوگیاہے۔ایک ویڈیو میں ڈکیت چاقو کی نوک پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

ڈکیتی کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے حیدرآباد میں دوکان کے مالک نے کہاکہ واقعہ دوپہر 1:15بجے اور1:20بجے کے وقت پر پیش آیا اور ڈکیتوں نے 15-20لاکھ روپئے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے دوکان مالک نے ذکر کیا کہ ان کے بیٹا اس حملے میں زخمی ہوگیا ہے‘ اور فی الحال وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ تحقیقات جاری ہے اور پولیس ملزمین کی تلاش میں ہے۔