دشا سالیان کی موت، سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلی

   

نئی دہلی، 14 ستمبر (آئی اے این ایس)سی بی آئی نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان کی موت کے معاملے میں پیر کو ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ پیش رفت بمبئی ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ہوئی ہے۔دو روز قبل دشا سالیان کے والد ستیش سالیان نے اپنی بیٹی کی موت کے معاملے میں سی بی آئی کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایجنسی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔اپنے بیان میں ستیش سالیان نے الزام عائد کیا کہ کئی افراد، جن میں سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے، ان کے بیٹے اور آدتیہ ٹھاکرے سمیت دیگر افراد شامل ہیں، مبینہ سازش اور اس کے بعد معاملے کو چھپانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔