ہفتہ کو 94 ہزار 630 مسافروں کی آمد و رفت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد نے 18 جنوری کو ایک اہم سنگ میل کو حاصل کیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ نے ہفتہ کو ایک ہی دن میں 94,630 مسافروں اور 607 طیاروں کی نقل و حرکت کو سنبھالا ۔ آر جی آئی اے نے گزشتہ سال 2.78کروڑ مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کیا ۔ جی ایم آر ایرپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں 27.05 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی جو سال بہ سال 20 فیصد اضافہ ہورہا ہے ۔ ماہانہ رجحانات میں واضح طور پر سال بھر میں مسلسل ترقی دیکھی گئی ۔ جنوری میں 21.81 لاکھ مسافروں کو ریکارڈ کیا گیا ۔ فروری میں یہ تعداد 20.77 لاکھ تک کم ہوئی ۔ مارچ میں مسافروں کی تعداد بڑھ کر 22.16 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ اس کے بعد اپریل میں 21.96 لاکھ تک معمولی کی کمی آئی ۔ مئی میں 23.91 لاکھ تک تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ جون میں 22.23 لاکھ جولائی میں 22.66 لاکھ اور اگست میں 22.30 لاکھ مسافروں کے ساتھ اوپر کا رجحان جاری ہے ۔ ستمبر میں 22.61 لاکھ ، اکٹوبر میں 24.95 لاکھ ، نومبر میں 25.32 لاکھ اور دسمبر میں 27.05 لاکھ مسافروں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ۔ دسمبر 2024 میں گھریلو مسافروں کی تعداد 23 لاکھ اور بین الاقوامی مسافروں کی چار لاکھ تعداد ریکارڈ کی گئی ۔ 22 دسمبر 2024 کو آر جی آئی ایرپورٹ نے 92 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی ۔۔ ش