نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے اے جی پیراریولن کو چہارشنبہ کو ضمانت دے دی۔جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے قید کے دوران پیراریولن کے ’’اچھے چال چلن‘‘ پر غور کرتے ہوئے اس کی ضمانت منظور کی۔