ممبئی : آئی پی ایل کے ایک دھماکو میچ میں راہول تیواتیا نے پنجاب کنگس کے خلاف آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگاتے ہوئے گجرات ٹائیٹنس کو 6 وکٹس سے یادگار کامیابی دلائی ۔ گجرات کے کیپٹن ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کپتان ماینک اگروال کی ٹیم نے 189/9 اسکور کئے ۔ اگروال نے صرف 5 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگ اسٹون نے 64 کا ٹاپ اسکور کیا ۔ جوابی اننگز میں اوپنر شوبھن گل نے 96 رنز کی زبردست بیٹنگ کی ۔ تاہم آخری اوور میں گجرات کو 19 رنز درکار تھے اور پھر آخری دو گیندوں میں 12 رنز کی ضرورت تھی ۔ راہول نے اوڈین اسمتھ کو دو چھکے لگائے ۔