روسی کمانڈر باخموت شہر پر قبضہ کیلئے پاگل پن پر اترے : زیلنسکی

   

کیف :یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی کمانڈر مشرقی شہر باخموت پر قبضہ کرنے کے لیے ‘پاگل پن’ کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔میڈیاکے مطابق ڈونیٹسک علاقے میں واقع باخموت شہر کی جنگ سے پہلے کی آبادی 70 ہزار تھی۔ اس شہر کو کئی مہینوں سے روسی حملوں کا سامنا ہے ۔ اس شہر کی مرکزی سڑک سلووینسک اورکراماٹورسک شہروں سے جڑی ہوئی ہے ۔