فی کالج 100 ایم بی بی ایس نشستیں ، جاریہ تعلیمی سال سے کلاسیس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) نیشنل میڈیکل کونسل نے ریاست میں تین گورنمنٹ میڈیکل کالجس جنگاؤں ، کاماریڈی اور وقارآباد کو منظوری دی ہے اور ان میڈیکل کالجس میں تعلیمی سال 2023-24 سے کلاسیس کا آغاز کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ہر ایک کالج میں 100 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہوں گی ۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت نے جاریہ سال نرمل ، آصف آباد ، بھوپال پلی ، جنگاؤں ، کاماریڈی ، کریم نگر ، کھمم ، سرسلہ اور وقارآباد میں جملہ 9 گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل میڈیکل کونسل میں درخواستیں داخل کی تھی تاحال دو مرتبہ این ایم سی کی ٹیموں نے ریاست تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے ان زیرتعمیر میڈیکل کالجس کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت کو ضروری تجاویز پیش کی تھی جس کے بعد این ایم سی میڈیکل اسسمنٹ ریٹینگ بورڈ نے احکامات جاری کیا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ماباقی 6کالجس کی منظوری مختلف مرحلوں میں ہے ۔ انھیں بھی بہت جلد منظوری حاصل ہوجائے گی ۔ نیشنل میڈیکل کونسل کے قواعد کے مطابق منظورہ تین گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں تدریسی عملہ کے تقرر کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ن