ریاست میں نئے بس اسٹیشنس قائم کرنے حکومت کا منصوبہ

   

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہاکہ ریاست میں تمام بس ڈپوز اور اسٹیشنس کو ترقی دینے کے علاوہ نئے بس اسٹیشنس قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آر ٹی سی بورڈ میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے موجودہ 97 ڈپوز اور بس اسٹیشنس کو ترقی دی جائے گی اور نئے ڈپوز قائم کئے جائیں گے۔ پونم پربھاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بورڈ کی جانب سے منظورہ نئے ڈپوز اور بس اسٹیشنس کے قیام کے لئے کام جلد مکمل کئے جائیں۔