حیدرآباد۔25 فروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی تلنگانہ ریسڈنشل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت منعقد ہوئے امتحانات و انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے والے 2717لکچررس اور جونیئر لکچررس کو ان کے تقررنامے حوالہ کریں گے۔ لکچررس اور جونیئر لکچررس کی جائیدادوں پر بھرتی حاصل کرنے والے ان امیدواروں کو 2 مارچ کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی لعل بہادر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران انہیں تقررات کے احکام تفویض کریں گے۔ حکومت کی جانب سے پولیس ‘ نرس ‘ کے علاوہ دیگر محکمہ جات میں تقرر حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لئے لعل بہادر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں ان کے احکامات کی حوالگی عمل میں لائی گئی تھی۔3