بنگلورو : کرناٹک ایمپلائز یونین کے صدر گروسوامی پی نے جمعرات کو وزیراعلی بسواراج بومئی سے سرکاری ملازمین کے لئے مرکزی سطح کی تنخواہ کمیٹی کمیشن کے بجائے ریٹائرڈ ججوں کی ایک کمیٹی بنانے کی مانگ کی۔ گروسوامی نے منگل کو اسمبلی میں بومئی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ مرکز کی طرز پر ریاستی سرکار کے ملازمین کے لیے پے کمیٹی کمیشن تشکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی جگہ ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی بنانا ملازمین کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بومئی کو جلد از جلد اس بارے میں اعلان کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ افسران کی کمیٹی کے بجائے ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی 22 جولائی سے پہلے تشکیل دی جائے ۔ نیز اس حوالے سے جلد از جلد یونین سے رپورٹ طلبا کرنی چاہیے۔ گروسوامی نے اسمبلی میں وزیراعلی بومئی کے تنخواہ پر نظر ثانی کے اعلان کی بھی تعریف کی۔