انسٹاگرام پر شادی تقریب کی تصاویر وائرل، ثانیہ مرزا سے طلاق پر نئی بحث
حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) سابق پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے شادی کرلی ہے۔ وہ برسوں سے اپنی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے دوری برقرار رکھی تھی ۔ انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی ہے۔ شعیب ملک نے اسٹاگرام پر اپنی شادی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے تصاویر کا کیپشن اس طرح دیا الحمدللہ ہم متحد ہیں۔ ملک کی شادی کی تصاویر آن لائن پر دیکھ کر ان کے مداح حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا شعیب ملک نے ہندوستانی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دے دی؟ یا نہیں۔ اب بھی دونوں کے درمیان رشتہ برقرار ہے۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سے پہلے شعیب ملک نے 2002ء میں حیدرآباد کی عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی۔ تاہم 2010ء میں دونوں کی شادی ختم ہوگئی اور ثانیہ مرزا سے شادی کرلی تھی۔ ثنا جاوید ایک اردو ٹیلی سیریل اداکارہ ہے جنہوں نے 2012ء میں ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر قدم رکھا تھا اور حالیہ دنوں میں وہ کافی مقبول ہوئیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ثنا کی یہ دوسری شادی ہے۔ ثنا نے 2010ء میں پاکستانی اداکار و گلوکار عمر جسوال سے پہلی شادی کی تھی۔ تاہم دونوں میں اختلافات کے باعث دونوں کچھ دنوں کے بعد الگ رہنے لگے تھے ۔ اسی دوران ثنا سابق کرکٹر شعیب ملک کے قریب ہوگئی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی ان کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان ہے۔ تاہم ثانیہ اور شعیب گزشتہ کچھ عرصہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ ان کی 12 سالہ شادی جلد ختم ہوجائے گی۔ تاہم ملک اور ثانیہ نے باضابطہ اس کی تردید بھی نہیں کی ہے۔ مزید یہ کہ دونوں نے مرزا ملک شو میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔ جس وقت ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں گشت کررہی تھی، اس وقت شعیب ملک یوٹیوبر و اداکارہ عائشہ عمر کی محبت میں تھے۔ تب یہ افواہیں تھیںکہ ثانیہ اور ملک میں طلاق ہوگئی ہے لیکن عائشہ نے اس خبر کی تردید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ شعیب ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ اپنی اہلیہ ثانیہ کے ساتھ خوش ہیں۔2