حیدرآباد13فروری (یو این آئی) زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔04اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے چھوڑنے 25گھنٹے اور 30 منٹ کی الٹی گنتی کا آغازہوگیا ہے ۔یہ سٹلائیٹس کل صبح چھوڑے جائیں گے ۔اسرو نے کہا کہ ان سٹلائٹس کو چھوڑنے مجاز بورڈ کی منظوری کے بعد ہی الٹی گنتی کا آغاز کیاگیا۔الٹی گنتی کا عمل تقریبا 25گھنٹے اور 30منٹ جاری رہے گا۔نئے سال میں پہلے اور اسروکے نئے صدرنشین ایس سومناتھ کی قیادت میں اس پہلے مشن میں 44.4میٹر اونچی چارمرحلوں والی خلائی گاڑی 1710کیلوگرام ای او ایس۔04اور دو سٹلائٹس کو صبح 5.59منٹ پر پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاجائے گا۔ اس کو چھوڑنے کے بعد ای او ایس۔04خلائی گاڑی سے علحدہ ہوجائیں گے ۔تقریبا 100 سکنڈس بعد دو معاون مسافر سٹلائیٹس علحدہ ہوجائیں گے اور مدار میں داخل ہوں گے ۔ذرائع نے کہا کہ دو چھوٹے سٹلائیٹس میں ایک طلبہ کا بھی سٹلائیٹ ہے ۔یہ سٹلائیٹ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ نے لیبارٹری آف اٹماسفیر اینڈ اسپیس فزکس، یونیورسٹی آف بولڈر کے اشتراک سے تیار کیا ہے جبکہ دوسرا سٹلائیٹ اسرو کا ٹکنالوجی کے مظاہرہ والا سٹلائیٹ ہوگا جو ہند۔بھوٹان مشترکہ سٹلائیٹ کا پیش خیمہ ہوگا۔ای او ایس۔04کی زندگی دس سال کی ہوگی۔یہ راڈار امیجنگ سٹلائیٹ ہوگا جس کے ذریعہ اعلی معیاری تصاویر تمام موسمی حالات کے لئے حاصل ہوں گی۔