حیدرآباد : /30 جنوری (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر کے سرینواس ریڈی نے سٹی پولیس سے وابستہ 53 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے ۔ ڈی دیبورا سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کا مین کنٹرول روم میں تبادلہ کردیا گیا ۔ ایم اپالا نائیڈو کو انسپکٹر سکریٹریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس مٹم راجو انسپکٹر چلکل گوڑہ کا سائبر کرائمس میں تبادلہ کردیا گیا ۔ پی پروین کو انسپکٹر چلکل گوڑہ مقرر کیا گیا جبکہ کے مدولتا انسپکٹر لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کا سائبر کرائمس میں تبادلہ کردیا گیا ۔ پی پدما انسپکٹر سائبرکرائمس کو لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ۔ پی دَلی نائیڈو انسپکٹر کالاپتھر پولیس اسٹیشن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح این سری سائیلم ڈی آئی بہادر پورہ کو انسپکٹر کالاپتھر پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ سنیل انسپکٹر مادنا پیٹ کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ۔ بی سرینواس انسپکٹر مدورا نگر کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر مادنا پیٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس ملیش انسپکٹر آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کا تبادلہ کرتے ہوئے انسپکٹر ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ۔ ایس سائیدا بابو انسپکٹر ساؤتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ پی وینکٹ رام پرساد راؤ انسپکٹر ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کا ہیڈکوارٹرس میں تبادلہ کردیا گیا ۔ پی ستیش انسپکٹر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کو انسپکٹر ایس آر نگر پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح کے راگھویندرا انسپکٹر آئی ٹی سیل کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ جی ناگراجو کو انسپکٹر رام گوپال پیٹ ، ڈی رام بابو کو انسپکٹر نلہ کنٹہ ٹریفک ، بی شوبھن کو انسپکٹر پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن ، این روی کو انسپکٹر مشیرآباد ، ای شیکھر کو ٹاسک فورس ، ایس وجئے انسپکٹر بورا بنڈہ کا تبادلہ کرکے انسپکٹر ترملگیری پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد حبیب اللہ خان انسپکٹر اسپیشل برانچ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بہادر پورہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس راج شیکھر کو انسپکٹر خیریت آباد پولیس اسٹیشن ، پی راگھویندر کو انسپکٹر سیف آباد پولیس اسٹیشن ، ڈی سرینواس کو ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن ، کے وینکٹیشور ریڈی کو جوبلی ہلز ، سی ایچ رامیا کو انسپکٹر بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن ، ایس کوٹیشور راؤ کا ٹریفک برانچ ، سی ایچ گنگادھر راؤ کو انسپکٹر مانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن ، سی ایچ پرسورام کو ٹاسک فورس ساؤتھ ویسٹ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ ب