سیاست اور ملت فنڈ کا آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

   

ریگل کنونشن سنٹر میں مقرر، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کیلئے پریشان والدین کیلئے ایک چھت تلے پروفیشنل کورس، تعلیم یافتہ اور فنی کورسس کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کی سہولت کیلئے سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام اتوار 20 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام 93 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ریگل کنونشن، بنڈلہ گوڑہ روڈ منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین پروپرائٹر ریگل کنونشن بنڈلہ گوڑہ شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں بھی مختلف کاؤنٹرس ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی ایڈ، بی کام، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی بی ایس، ایم ڈی، بی ڈی ایس، بی فارمیسی، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، عقدثانی، معذورین کے علاوہ تاخیر سے شادی ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کاؤنٹرس کا نظم کیا جائے گا جس پر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اور تجربہ کار والینٹرس والدین کی رہبری و رہنمائی ان کے اپنے بائیوڈاٹا کی مدد سے کریں گے۔ اس لئے والدین کو ہمیشہ اس بات پر زور دیا جاتا رہا ہیکہ وہ اس پروگرام میں شریک ہونے کیلئے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں ورنہ رجسٹریشن کے علاوہ بالمشافہ گفتگو کرنے کیلئے سہولت ہوسکے۔ والدین کمپیوٹرس کی مدد سے بھی رشتوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ پروگرام کے علاوہ روزانہ والدین کی سہولت کیلئے احاطہ روزنامہ سیاست میں صبح 10 تا 4 بجے شام والدین کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس دیکھنے اور رشتوں کی تلاش کا نظم ہے۔ اس پروگرام کا شہر حیدرآباد سے عالمی سطح تک راست ٹیلی کاسٹ یوٹیوب، فیس بک، سیاست ٹی وی کے ذریعہ مہیا کیا جارہا ہے تاکہ ایسے تارکین وطن جو امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ابوظہبی، قطر، شارجہ کے علاوہ یوروپی ممالک میں مقیم ہیں۔ وہ اس پروگرام کو آسانی کے ساتھ دیکھتے ہوئے مدد لے سکیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام 9391160364 پر ربط کریں۔