شراب گھوٹالہ کیس : جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے

   

رانچی: جھارکھنڈ میں شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی ٹیم نے آج صبح رانچی، دیوگھر اور دمکا گوڈا سمیت ریاست کے 32 مقامات پر چھاپے مارے ۔ذرائع نے بتایا کہ شراب کے کاروباری یوگیندر تیواری کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث وزیر رامیشور اوراون کے بیٹے روہت اوراون کے ٹھکانے پر ای ڈی کی چھاپہ ماری جا رہی ہے ۔ وزیرکے بیٹے کا پیسہ شراب تاجر کے کاروبار میں لگاہوا ہے اور اسی وجہ سے ای ڈی وزیر کے بیٹے کے ٹھکانے پر چھاپہ مار رہی ہے ۔ای ڈی رانچی میں کل سات مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔ جامتاڑہ میں بھی چھاپے جاری ہیں۔ دوسری طرف دیوگھر میں کل آٹھ مقامات پر چھاپے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ دمکا میں شراب فروش یوگیندر تیواری کے دفتر، ان کے قرابت داروں اور ان کے اہل خانہ کے دٹھکانے پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔