شفا ہاسپٹل میں 14روزہ وحشت و بربریت کی نمائش

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر انصاف یلماز تْنچ نے کہا ہے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ‘ٹی آر ٹی’ اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ فلسطینیوں کی برحق جدوجہد میں دلائل کی حیثیت رکھتا ہے۔”شفا ہاسپٹل۔ 14 روزہ وحشت و بربریت” دستاویزی فلم کی گالا نمائش استنبول میں کر دی گئی ہے۔نمائش کی گالا تقریب سے خطاب میں وزیر انصاف یلماز تْنچ نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی اور اناطولیہ ایجنسی کے جمع کردہ دلائل نے ساری دنیا کے سامنے اسرائیلی جرائم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ یہ دستاویزی فلم تاریخ میں ایک نوٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس فلم میں ہم سب دیکھیں گے کہ اسرائیل کیسے کیسے غیر انسانی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔تْنچ نے کہا ہے کہ آج، الشفاء ہاسپٹل کے، ڈاکٹر ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہاسپٹل میں کئے گئے مظالم کو، بجلی کی ترسیل منقطع ہونے کے باعث انکیوبیٹر میں رکھے گئے معصوم بچوں کی اندھیرے کمروں میں اموات کو اپنی آنکھوں سے اور ہم نے یہاں دْور سے نہایت کرب و اضطراب کے ساتھ دیکھا ہے۔