شویتا سنگھ ، ماینک راوت کی 14 روزہ عدالتی تحویل

   

ممبئی : ایک مقامی عدالت نے شویتا سنگھ اور اس کے دوست ماینک راوت کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں 28 جنوری تک بھیج دیا ہے۔ خواتین کی تذلیل پر مبنی ایپ سے متعلق کیس میں 18 سالہ شویتا اور 20 سالہ راوت کو آج ان کا پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ماینک کے وکیل نے بتایا کہ دونوں ملزمین نے باندرہ کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی ہے۔