حیدرآباد۔30اکتوبر ( پریس نوٹ)شہر کے بعض حصوں میں 2نومبر کو آبی سربراہی میں خلل پڑے گا ۔ واٹر ورکس کے پریس نوٹ کے مطابق سنگورمرحلہ 3کے پائپ لائن کی مرمت کے کاموں کی وجہ سے 2نومبر کی صبح 6بجے سے بی ایچ ای ایل ایم جی آئی کالونی ‘ایل آئی جی کالونی‘ چندا نگر ‘پاپی ریڈی کالونی ‘راجیو ہوم‘نلہ گنڈلا‘حداکالونی ‘ گوپنا پلی ‘ میاں پوری کالونی ‘مادھاپور‘گوکل پلاٹس اور ملیشین ٹاون شپ میں پینے کے پانی کی سربراہی میں خلل پڑے گا ۔اسی دوران بورابنڈہ ریزروائر کے حدود میں پانی کے پریشر میں کمی واقع ہوگی ۔