صدر ٹرمپ سے برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

,

   

واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کی ۔یورپی یونین سے کشیدگی پر ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم نے با ت چیت کی ہے ۔یورپی یونین کے المونیم اور اسٹیل پر پہلے ہی صدر ٹرمپ 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ یورپ پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے ہمیشہ سے امریکہ کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھا۔یورپ کو امریکہ کے روس کے ساتھ جنگ کے معاملے پر براہ راست بات چیت پر اعتراضات ہیں ۔روس کے ساتھ مذاکرات میں بھی امریکہ نے نہ تو یورپ کو اور نہ ہی یوکرین کو شامل کیا۔برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے غزہ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ، برطانوی وزیراعظم دو ریاستی حل اور تعمیر نو کے بعد غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کے حامی ہیں۔
یاد رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2016 میں کہا تھا کہ وہ کبھی ٹرمپ کے ساتھ کھانا بھی نہیں کھائیں گے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ ستمبر میں ٹرمپ کے ساتھ کھانے پر 2 گھنٹے گزارے ۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر 2029 تک اقتدار میں رہیں گے ، ان کا طویل اقتدار ٹرمپ کے 4سال بھی دیکھے گا، برطانوی وزیراعظم اس ملاقات میں امریکہ برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے پربات کریں گے ۔