سرپرستوں میں چیرمین بلدیہ محمد یونس کے ہاتھوں شادیوں کے ملبوسات کی تقسیم
ظہیرآباد ۔ 18 اگسٹ ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ، اس خصوص میں دلہنوں کے والدین اور اُن کے سرپرستوں میں شادیوں کے ملبوسات کی تقسیم صدرنشین بلدیہ محمد یونس ، کونسلر بلدیہ محمد نظام الدین ، گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی بی آریس پارٹی ، ضیاء الدین قاضی خطیب امام عیدگاہ کے ہاتھوں سے دلہنوں کے سرپرستوں میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی گئی خطیب امام عیدگاہ سید ضیاء الدین قاضی کی دعا سے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب گورے میاں سکندر صدر میناریٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں ایک دوسروں کی مدد کرنا عظیم نعمت ہے مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا قوم و ملت کا اولین مقصد ہے ۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی جانب سے اس مستحسن اقدام کے مشورہ پر گذشتہ14 سالوں سے عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن مستحق نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی 26 اگست بروز چہارشنبہ صبح 9 بجے عیدگاہ میدان میں مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام رکھا گیا ہے ۔ صدرنشین بلدیہ محمد یونس ، کونسلر بلدیہ محمد نظام الدین نے کمیٹی کے مستحسن اقدام کی ستائش کی ۔ اس موقع پرکمیٹی کے ذمہ دارں ارکین الحاج گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی صدر شادی کمیٹی ، نائب صدرمحمد اظہر ، رفیق انصاری ، محمد معین ، محمد وسیم کے علاوہ محمد علی سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ شیخ ناصر غوث الدین قریشی ویگر موجود تھے۔